۔،۔ ٹرمپ ٹاور میں آگ بھڑک اُٹھی ،ایک ہلاک چار زخمی۔،۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹرمپ ٹاور میں آتشزدگی کے باعث ایک شخص ہلاک اور چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔

شان پاکستان امریکا نیو یارک۔ بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق نیو یارک میں واقع 56 منزلہ ٹرمپ ٹاور میں نامعلوم وجوعات کے باعث اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے، اطلاع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں تین فائر بریگیڈ کے اہلکار بھی شامل ہیں جنہیں فوراََ طبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق اسی عمارت میں ٹرمپ کا ایک گھر اور دفتر بھی موجود ہے ، اطلاع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ واشنگٹن میں تھے۔ ریسیکو ادارے کے مطابق آگ ٹاور کی 50ویں منزل پر لگی تھی جو کے رہائش کے لئے استعمال ہوتی تھی۔

A smoke is seen rising from the roof of Trump Tower, in New York, U.S., January 8, 2018 in this still image obtained from social media video. TWITTER/@NYCBMD/via REUTERS THIS IMAGE HAS BEEN SUPPLIED BY A THIRD PARTY. MANDATORY CREDIT. NO RESALES. NO ARCHIVES. MUST ON SCREEN COURTESY TWITTER/@NYCBMD - RC196254DC00

45e05bc65a5328c505ef07b2b725d460 trump-international-hotel-and-tower-in-chicago extralarge