۔،۔شام کے علاقہ غوطہ میں کیمیکل حملہ، 100ہلاک ہزاروں زخمی۔،۔
دمشق شام کے مشرقی علاقہ غوطہ میں حکومتی فورسز کے کیمیکل بم حملہ سے 100 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ ہزاروں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

شان پاکستان دمشق شام۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شامی افواج نے مشرقی علاقہ غوطہ Eastern Ghouta میں کیمیکل بموں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں 100 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ، ایک رپورٹ کے مطابق امدادی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حملہ کے متاثرین میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے، جن افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہیجبکہ متعدد افراد اور معصوم بچوں کے جسم مفلوج ہوچکے ہیں ۔دوسری طرف شامی حکومت نے کیمیکل بم حملہ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ باغی ناکامی دیکھ کر بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

sy

rt rt1 tr2 tr5