۔،۔ پی ایس پی کاسیاسی فلسفہ ہرخاص وعام کوپسندآیا۔الطاف شاہد۔،۔
ہماری باضمیر قیادت اورتعمیری سیاست کوپذیرائی ملنافطری امر ہے

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پی ایس پی کاسیاسی فلسفہ ہرخاص وعام کوپسندآیا۔پاکستان کیلئے پی ایس پی اورسیّدمصطفی کمال کادم غنیمت ہے۔عوام کی اقتدارمیں براہ راست شراکت کاخواب پی ایس پی کے دورحکومت میں شرمندہ تعبیر ہوگا ۔سیّدمصطفی کمال نے پی ایس پی کوچاروں صوبوں میںآرگنائزکرنے کیلئے مقدارکی بجائے معیار پرفوکس کیا ۔پی ایس پی سندھ اسمبلی کی دوسری بڑی پارٹی بن گئی،ہماری باضمیر قیادت اورتعمیری سیاست کوپذیرائی ملنافطری امر ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے بانی ومرکزی چیئرمین سیّدمصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون کی سنجیدہ ومخلص قیادت اورشب وروزمحنت کے نتیجہ میں قومی سیاست کے افق پرچھاگئی، ابھی مزید کامیابیاں ہماری قیادت اورجماعت کی منتظر ہیں۔وہ مقامی ہوٹل میں اپنے اعزازمیں ایک پروقارظہرانہ سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ منتخب نمائندوں سمیت معاشرے کے مختلف طبقات سے وابستہ افراد نے پی ایس پی کی قیادت پراپنے اعتماد کی مہر ثبت کردی ۔جوہم وطنوں کوجوڑنے کی سیاست کرتے ہیں غیبی مددسے کامیابی ان کامقدربن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے بانی ومرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون مایوس ومنتشر ہم وطنوں کیلئے امید کااستعارہ بنے اورپاکستانیوں کوان کے روشن مستقبل کیلئے متحدکرتے چلے جارہے ہیں۔پی ایس پی کواس کے دوٹوک سیاسی نظریات کی بنیادپرمحب وبن پاکستانیوں نے اپنے اعتماد سے نوازا ۔ انہوں نے کہا کہ جوپارٹیاں سیاسی نظریات کی بجائے شخصیات کی بنیادپر معرض وجودمیں آتی ہیں ان کاکسی نہ کسی دن بندٹوٹ جاتا ہے۔پی ایس پی میں عہدیداران سمیت سینئر ارکان سے مشاورت اورتنظیمی ڈھانچے کوبہت اہمیت دی جاتی ہے۔