۔،۔ پالتو کُتے نے 7ماہ کے بچے کو مار ڈالا۔،۔

۔ سات ماہ کے بچے کو پالتو کُتے نے سر پر کاٹا ۔بچ۔ ن۔ سام کو اسپتال میں دم توڑ دیا۔

شان پاکستان جرمنی باد کونگ۔ جرمنی کے شہر باد کونگBad Konig میں مقامی میڈیا کے مطابق گھر کے پالتو کُتے( جنگجو۔ Kampfhund )سٹففورڈ شائرStaffordshire-Terrier-Mischlingنے نامعلوم وجوعات کے باعث 7 ماہ کے بچے کو سر پر کاٹا بچے کے والد نے شور سن کر فوراََ پراسیکیوٹر اور پولیس کو مدد کے لئے طلب کر لیا ، بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بچے کی حالت بہتر ہو گئی لیکن شام کو بچے نے دم توڑ دیا ، ماں اور باپ ابھی تک پولیس کو جواب دینے سے قاصر ہیں تفتیش جاری ، یاد رہے جرمنی کے شہر ہانوور Hannover میں اسی نسل کے پالتو کتے نے 27سالہ نوجوان اور اس کی 52 سالہ ماں جو بیماری کی وجہ سے ویل چیئر پر تھی Wheel Chair پر حملہ کر کے مار دیا تھا ، رپورٹ کے مطابق نوجوان نے کتے کے لئے لوہے کا پنجرہ اپنے کمرے میں رکھا ہوا تھا کتا ہر وقت پنجرے میں قید رکھا جاتا تھا۔

46 47 462 dog-794780_1280