-،-سنگدل باپ نے احتجاجاََ اپنی کمسن بیٹی کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔،۔

جنوبی افریقا پورٹ الزبتھ میں ایک سنگدل باپ نے احتجاج کے دوران اپنی کمسن بیٹی کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔،۔

شان پاکستان پورٹ الزبتھ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ دل ہلا دینے والا واقعہ جنوبی افریقا کے شہر پورٹ الزبتھPort Elizabeth کے ایک قصبہ کودویسی Codes میں پیش آیا جہاں غیر قانونی املاک کے خلاف آپریشن کیا گیا تفتیش کے دوران ایک مکین اپنی بیٹی کو گود میں لئے گھر کی چھت پر چڑھ گیا،مذکورہ شخص کے گھر کو بھی منہدم کیا جانا تھا گھر کو مسمار ہونے سے بچانے کے لئے وہ اپنی کمسن بیٹی کو گود میں لئے گھر کی چھت پر کھڑا ہو گیا ،باپ نے پولیس کو خبردار کبا کہ اگر اس کے گھر کو مسمار کیا گیا تو وہ اپنی بیٹی کو نیچے پھینک دے گا جس پر درجنوں پولیس اہلکاروں نے صورتحال سے نمٹنے کے لئے گھر کا محاصرہ کر لیا ، پولیس اہلکار مذاکرات کے درمیان شخص کی طرف جیسے ہی لپکا باپ نے بغیر سوچے سمجھے بیٹی کو چھت سے نیچے اچھال دیا نیچے موجود پولیس اہلکاروں نے چابک دستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کو نیچے گرنے سے پہلے کیچ Catschکر لیا جس کے بعد مذکورہ شخص کو فوراََ گرفتار کر لیا گیا اور اس کے خلاف اقدام پتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ja ja1 ja3