-،-پرویز مشرف کی جانب سے مزارِ قائد پر شہاب الدین شاہ حسینی نے پھلوں کی چادر چڑھائی، اے پی ایم ایل-،-
اتحاد تنظیم یقینی محکم کے ذریعے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے ، شاہد قریشی

کراچی (اسٹاف رپوٹر) آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر سید شہاب الدین شاہ حسینی الیکشن مہم کا باقائدہ آغاز کرنے سے پہلے سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے باباِ قوم حضرت قائداعظم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتح خوانی کی ۔اس موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر سے کاکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔شاہب الدین شاہ حسینی نے کہا کہ قائد اعظم کے افکار اور فرموداد کے مطابق اتحاد ، تنظیم اور یقینِ محکم کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پرویز مشرف نے پاکستان کو ترقی اور کامیابی کے سفر پر کامزن کیا تھا لیکن ملک کے کرپٹ سیاست دانوں نے آج ملک کو دوبارہ تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔جبکہ سیکرٹری جنرل شاہد قریشی نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے قائد اعظم کے رہنما ہ اصولوں پر عمل کر کے ہم پاکستان کو بربادی کے دلدل سے نکال سکتے ہیں ۔آج آل پاکستان مسلم لیگ مزارِ قائد سے اپنی باقائدہ مہم کا آغاز کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں آل پاکستان مسلم لیگ سندھ جلد عوامی رابطی مہم شروع کرے گی ۔