۔،۔میں نے امریکی فوج کو حکم دیا ہے کہ شام میں ہدف کو نشانہ بنایا جائے۔،۔
برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا کہ شام کی حکومت کی جانب سے نہتے عوام پر کیمیائی گیس کے استعمال کے واضح شواہد ملے ہیں۔
شان پاکستان برطانیہ لندن۔برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے Theresa Mayنے شام پر میزائل حملہ کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شام میں جمہوری روایات کو پروان چڑھانے اور امن کے قیام کے لئے بار بار کوششیں کی گئیں مگر ہماری ڈپلومیسی کو کمزور سمجھا گیا بشارالاسد حکومت کی جانب سے ان تمام کاوشوں کو ناکام بنایا گیا تا کہ وہ خطے میں امن اور استحکام کو نقصان پہنچا سکے اس بات پر شام کو متنبہ بھی کر چکے ہیں۔ Theresa May کا کہنا تھا کہ شامی حکومت نے شام میں جمہوریت کے قیام کی اُٹھنے والی عوامی لہر کو جبر سے دبایا اسی دوران نہتے عوام پر 4بار کیمیائی گیس سے حملہ کر کے خواتین، بزرگوں اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکا ، برطانیہ اور فرانس نے مشترکہ میزائل حملہ کر کے کیمیائی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

gh

br