-،-دشمنوں کی ہر چال کو شکست دی اور آئندہ بھی دیں گے، آرمی چیف-،-

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایبٹ آباد ملٹری اکیڈمی کاکول پاسنگ آوُٹ پریڈ کے موقع پر کہا ہےکہ ردالفساد صرف آپریشن نہیں ایک نظریئے کا نام ہے، پاکستان نے اپنی سرزمین سے تمام دہشت گردوں کی منظم موجودگی کا خاتمہ کردیا ہے۔ملٹری اکیڈمی کاکول میں پی ایم اے کے 137 ویں لانگ کورس، آٹھویں مجاہد کورس اور 56 ویں انٹی گریٹڈ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کی ہر چال کو شکست دی اور انشاء اللہ آئندہ بھی شکست دیں گے۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں فاٹا کے 31، بلوچستان کے 67 اور سعودی عرب کے 6 کیڈٹس بھی شامل تھے۔آرمی چیف نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور 137 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر سید حسنین علی کو شاندار پرفارمنس پر اعزاز شمشیر سے نوازا۔

Qamar-Bajwa PMA pic_1508001868 d4c6065eb3bdd4dcbe2698aa94c7561d_XL 218076_10150180083660854_213060490853_6938240_781924_n