۔،۔ڈراوُنا خواب،اجنبی شخص خاندان کے بچے کو اُٹھا کر ٹرین کے سامنے کود گیا۔،۔
ڈراوُنا خواب جب حقیقت بن جاتا ہے، ووپرتال میں خاندان ٹرین کے انتظار میں کھڑا تھا اچانک ایک اجنبی شخص پانچ سالہ بچے کو اُٹھا کر ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا دیتا ہے۔

شان پاکستان جرمنی ووپرتال۔ جرمنی کے شہر ووپرتال Wuppertal کے مرکزی ریلوے سٹیشن پر جمعرات کے دن شام کو 18.08 Uhr بجے ایک خاندان سفر کے لئے ٹرین کے انتظار میں کھڑا تھا کہ اچانک ایک 23 سالہ نوجوان نمودار ہوتا ہے اور والدین، بہن بھائیوں کے سامنے 5 سالہ بچے کو اُٹھا کر چلتی ٹرین کے سامنے پٹڑی پر چھلانگ لگا دیتا ہے، یہ سارا ڈرامہ ٹرین کا ڈرائیور بھی دیکھ رہا ہوتا ہے وہ ہنگامی بریک لگاتا ہے جس کی وجہ سے بچہ کو معمولی خراشیں آئیں اور تئیس سالہ نوجوان بھی زخمی ہونے سے بچ گیا، پولیس رپورٹ کے مطابق 5 سالہ بچہ خود بخود اُٹھ کر والدین کی طرف بھاگ گیا،23 سالہ نوجوان ریلوے انجن کے نیچے سے بغیر زخمی ہوئے نکل آتا ہے جس پرمسافروں نے فوراََ اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس رپورٹ کے مطابق مجرم کا تعلق انڈیا سے ہے جو کئی سالوں سے جرمنی کے شہر گیلزن کرشے Gelsenkirchen میں رہائش پذیر ہے پولیس کے ریکارڈ کے مطابق وہ کئی دفعہ اس وقت پکڑا گیا جب وہ بغیر ٹکٹ سفر کر رہا تھا ان کا کہنا تھا کہ شاید نفسیاتی مریض ہے ملزم کو نفسیاتی ہسپتال میں چیکنگ کے لئے بھیج دیا گیا،

http://www.flickr.com/photos/sandiegobravo/4857666762/

3e wu