-،-عمران خان کو چیئرمین گجراتی قومی موومنٹ عرفان سولنگی کا مشورہ -،-
کراچی سے ملنے والے محصولات کو کراچی کے امن ‘ تحفظ ‘ ترقی اور خوشحالی کیلئے مختص کرایاجائے !
عمران خان کراچی کے عوام کی خدمت کا عہد کریں تو ہم پی ٹی آئی کا ساتھ دینگے ‘ عرفان سولنگی
کراچی اور عوام کو ان کا حق دلانے کیلئے گجراتی قومی موومنٹ ہر محب وطن قوت کا ساتھ دیگی !

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین عمران خان کو کراچی سے انتخاب لڑانے کے فیصلے و اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ عرفان سولنگی عرف پٹی والا نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام پانی کے بحران ‘ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ‘ گیس کی بندش کیساتھ بھتہ مافیا ‘ٹینکر مافیا ‘پارکنگ مافیا ‘ پتھارہ مافیا ‘ٹرانسپورٹ مافیا ‘ کرپشن مافیا ‘ مہنگائی ‘ بیروزگاری و مفلسی سے نجات اور امن ‘ تحفظ و انصاف کیساتھ تعلیم ‘ علاج ‘ روزگارسمیت تمام بنیادی سہولیات کا حصول چاہتے ہیں مگر کراچی پر غلبہ و اقتدار حاصل کرنے والوں نے ہمیشہ کراچی اور اس کے عوام کو یرغمال بناکران کا استحصال کیا اور ان پر مظالم ڈھائے ہیں جس کی وجہ سے عوام روایتی سیاست ‘ سیاسی جماعتوں ‘ قیادتوں اور سیاستدانوں سے بیزار ہوچکے ہیں اسلئے اب کراچی میں روایتی سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کیلئے کوئی جگہ یا ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے لیکن اگر تحریک انصاف اور عمران خان کراچی اور اس کے عوام کو روایتی سیاست اور اس کے مضمرات و نقصانات سے محفوظ بناکر انقلابی سیاست اور حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کا جذبہ و عزم رکھتے اور عہد کرتے ہیں تو گجراتی قومی موومنٹ کراچی میں ان کا بھرپور استقبال کرتے ہوئے ہر سطح و محاذ پر ان کا بھرپور ساتھ دیگی کیونکہ گجراتی قومی موومنٹ ریو نیو و محصولات کے تناسب سے قومی و صوبائی بجٹ میں کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے فنڈز و بجٹ مختص کرانا چاہتی ہے تاکہ کراچی کو حقیقی معنوں میں مسائل و مصائب اور سے پاک پرامن‘ محفوظ ‘ ترقی یافتہ ‘خوشحال اور آئیڈیل میگا سٹی بنایا جاسکے !