۔،۔ ڈونلڈ ٹرمپ جھوٹے اور اخلاقی طور پر نااہل ہیں۔جیمز کومی۔،۔

امریکی تفتیشی ادارے ۔ایف۔بی۔آئی۔ کے سابق سربراہ جیمز کومی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اخلاقی طور پر صدارت کے عہدہ کے لئے نا اہل قرار دے دیا۔

شان پاکستان امریکا واشنگٹن۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی تفتیشی ادارے ۔ایف۔بی۔آئی۔ Federal Bureau of Investigation کے سابق سربراہ جیمز برائن کومیJames Brien Comey Jr نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارت کے لئے نا اہل ہیں کیونکہ وہ خواتین کو محض گوشت کا ٹکڑا سمجھتے ہیں، ٹرمپ کے نزدیک سچائی کی کوئی اہمیت نہیں وہ جب بھی بولتے ہیں مسلسل جھوٹ بولتے رہتے ہیں اور وہ انصاف کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔ جیمز کومی James Comey نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ Donald J. Trump کا غنڈوں کے سرغنہ سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اپنے وفاداروں سے گھرے رہتے ہیں ، دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ نے جیمز کومی کو انتہائی جھوٹا شخص قرار دیا ہے۔

jc jc1