۔،۔ فلسطینیوں کے روپ میں چھپے اسرائیلی بھیڑیوں کا انکشاف۔،۔

فلسطینیوں کے روپ میں چھپے اسرائیلی ایجنٹس کا انکشاف کھل گیا جو موقع ملتے ہی فلسطینیوں کو مار ڈالتے ہیں یا اسرائیلی فوج کے سامنے پھینک دیئے جاتے ہیں جو انہیں دہشت گرد قرار دے کر قتل کر دیتے ہیں ۔

شان پاکستان فلسطین۔ عرب ویب سائٹ الجزیرہ Al Jazeera کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ایجنٹ جن کے گروپ کو (مستعربین) کا نام دیا گیا ہے ،فلسطینیوں کے لب و لہجہ میں عربی بولتے ہیں اور عین عربوں جیسا برتاوُ کرتے ہیں ان کے چہرے فلسطینی رومال سے ڈھکے ہوتے ہیں ، اسرائیل مخالف مظاہروں میں اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے ہیں ،رپورٹ کے مطابق جب یہ فلسطینی مظاہروں میں شامل ہوتے ہیں تو موقع ملتے ہی اچانک اپنے لباس میں چھپی گنیں ان پر تان لیتے ہیں انہیں شہید کر دیتے ہیں یا پھر انہیں دور موجود اسرائیلی افواج میں بیٹھے اسناپر کا تر نوالہ بنا دیتے ہیں یا اسرائیلی فوج انہیں دبوچ لیتی ہے اس کے بعد تمام مظاہرین غائب ہو جاتے ہیں اور ایک ہی نعرہ سنائی دیتا ہے (مستعربین)۔

mu

fg fgh