۔،۔ فُلدا پولیس اہلکاروں نے 19سالہ افغانی کو فائرنگ کر کے مار ڈالا۔،۔

صبح کے اوقات 04:20 Uhrبجے ایک نوجوان نے بیکری کے شیشے توڑنے شروع کر دیئے ایک ٹرک والے نے اسے منع کرنے کی کوشش کی اس کو بھی زخمی کر دیا۔

شان پاکستان جرمنی ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر فُلدا Fuldaمیں صبح 04:20 Uhr بجے اک نوجوان نے جارحانہ طور پر بیکری کے شیشے توڑ دیئے بیکری ملازمین کو زخمی کیا ٹرک ڈرائیور نے نوجوان کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے پتھر مار کر اس کا سر زخمی کر دیا ، پولیس جب موقع واردات پر پہنچی تو نوجوان نے پولیس اہلکار سے ڈنڈا چھین لیا اور پولیس پر حملہ کر دیا حالات کو دیکھتے ہوئے دوسرے پولیس اہلکار نے اسے وارننگ۔خبردار ۔ کیا اور فائرنگ کر دی ، سرکاری وکیل اور ڈاکٹری رپورٹ کے مطابق ٹوٹل 12گولیاں چلائی گئیں شاید پہلی آٹھ گولیاں ہوائی فائر تھے لیکن باقی چارگولیاں نوجوان کے جسم میں پیوست ہو گئی ایک ران کے اوپر والے حصّہ میں اور تین گولیاں چھاتی میں جس سے وہ جاں بحق ہوا ، مرنے والے نوجوان کا تعلق افغانستان سے تھا پولیس رپورٹ کے مطابق منشیات کا کام بھی کرتا تھا اور سیاسی پناہ گزین تھا جس بلڈنگ میں وہ رہائش پذیر تھا سب کو اس سے شکایت تھی کہ اس کا انداز جارحانہ تھا۔

z z1 z2