-،-پاکستان کا سیاسی ‘ جمہوری اور حکومتی نظام مکمل تباہ ہوچکاہے ‘ ایم آر پی-،-
تباہ شدہ معیشت کو کاسمیٹک سرجری کے ذریعے خوبصورت روپ میں پیش کیا جارہا ہے‘ عرفان سولنگی
قومی وعوامی مسائل‘مصائب اور بحرانوں کیلئے پیپلز پارٹی ون لیگ کی طرح مشرف بھی ذمہ دار ہیں!

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین عرفان سولنگی نے صدر سلیمان راجپوت ‘ نائب صدر یونس سایانی ‘ جنرل سیکریٹری امیر علی خواجہ ‘ رہنما شعبہ خواتین فاطمہ میمن و دیگر نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی ‘ جمہوری اور حکومتی نظام مکمل تباہ ہوچکے ہیں ‘ہر سوکرپشن ‘ کمیشن ‘ اقربا پروری کا راج ہے ‘ تباہ شدہ معیشت کو کاسمیٹک سرجری کے ذریعے خوبصورت روپ میں پیش کیا جارہا ہے ‘ ادارے تباہ کردیئے گئے ہیں ‘ فوج کیخلاف سازشیں جاری ہیں ‘ عدلیہ کو نشانہ بنایاجارہا ہے ‘پاکستان شدید خطرات سے دوچار ہوچکا ہے اور عوام یہ جان چکے ہیں کہ تین تین بار ملک پر حکمرانی کرنے والی دونوں سیاسی جماعتوں کا مزید اقتدار میں آنا ملک و قوم کے مستقبل کو ہمیشہ کیلئے تاریک کردیگا اسلئے عوام اب ان دونوں جماعتوں پر مزید بھروسہ و اعتبار کرنے کی بجائے تیسری سیاسی قوت کی متلاشی ہیں مگر پرویز مشرف اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ تیسری سیاسی قوت پرویز مشرف کی قیادت پر مشتمل ہوگی کیونکہ قوم جانتی ہے کہ جس طرح ن لیگ اور پیپلز پارٹی ملک و قوم کی مجرم اور ان کے مستقبل کیلئے خطرہ ہیں اسی طرح ہمیشہ سودے بازی ‘ این آر اوز اور قومی مجرموں کی سعودی عرب و امریکہ حوالگی کے ذریعے سیاسی مفادات اٹھانے والے پرویز مشرف اور ان کا قتدار بھی ملک وقوم کیلئے کسی طور سودمند نہیں ہیں !