۔،۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 52 فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کر لیا۔،۔
مقبوضہ بیت المقدس۔ بیت المقدس پر قابض اسرائیلی افواج نے نہتے فلسطینیوں پر براہراست فائرنگ کر کے 16معصووم بچوں سمیت 52افراد کو موت کی نیند سلا دیا جبکہ 2500 سے زائد زخمی ہیں جن میں متعدد افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

شان پاکستان مقبوضہ بیت المقدس۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے سفارتخانے کی تل ابیب منتقلی پر غزہ میں حالات بہت کشیدہ صورت اختیار کر چکے ہیں، اس موقعہ پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ اور کھلے عام استعمال کیا ، آنسو گیس اور فائرنگ کے نتیجہ میں 52 سے زائد فلسطینیوں کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا جن میں رپورٹ کے مطابق 16معصوم بچوں کے علاوہ عورتیں اور صحافی بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صحافیوں کو بھی استثنی نہیں دیا، محکمہ صحت کے مطابق 38 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔

üf9 is the-week-in-mideast-photos-gallery-4-390x285 maxresdefault pf7 pf pf6 pf5 pf4 pf3 pl10 pl11 pf2 pf1