-،-امن ‘ عوام وپاکستان دشمن قوتیں فعال و سرگرم ہوچکی ہیں‘ جی کیو ایم-،-
انتخابات کو سبوتاژ کرنے اور پاکستان کو حقیقی تبدیلی سے روکنے کیلئے امن برباد کیا جارہا ہے !
مفاداتی واحتجاجی سیاست ملک ‘ قوم و جمہوریت کیلئے بدترین خطرات پیدا کریگی‘ عرفان پٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انقلاب ‘ متوقع تبدیلی اور افواج پاکستان سے خوفزدہ ‘ پاکستان ‘ پاک افواج ‘ امن اور عوام دشمن قوتیں اپنے سرپرستوں ‘ آلہ کاروں اور کارندوں کو احتساب وسزا سے بچانے اور لوٹی گئی دولت کی پاکستان واپسی کی عدالتی کوششوں کو ناکام بنانے ‘ ڈیموں کی تعمیر روکنے پاکستان کے اختیار واقتدار پراستحصالی طبقات کا قبضہ برقرار رکھنے کیلئے مصروف عمل ہوچکی ہیں جس کا ثبوت پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما وحلقہPK-78سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور کی انتخابی کارنر میٹنگ پر خود کش حملہ اور بیرسٹر ہارون بلور سمیت 20افراد کی ہلاکت ہے ۔ گجراتی قومی موومنٹ کے چیئرمین عرفان پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین طارق صدیقی ‘ رہنما شعبہ خواتین ارم رحیم عبداللہ نے ٖپشاور خود کش حملے پر تاسف و تشویش کا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن ‘ عوام اور پاکستان دشمن قوتیں فعال و سرگرم ہوچکی ہیں ان حالات میں سیاسی جماعتوں وقیادتوں کی مفاداتی واحتجاجی سیاست ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے بدترین خطرات پیدا کرے گی اور اگر ان حالات میں سزا یافتہ و نااہل وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے 13جولائی کو پاکستان واپس آنے اور مسلم لیگ ن نے احتجاجی سیاست کرنے کی کوشش کی تو اس کا نتیجہ 18اکتوبر 2007ء کے سانحہ کارساز سے بھی بیانک سانحہ کی صورت نکل سکتا ہے جو کسی طور پاکستان ‘ امن پاکستان ‘ عوام اور جمہوریت کیلئے سودمند نہیں ہوگا الئے تمام قومی قیادتوں کو دانشمندانہ و محبانہ قومی کردار ادا کرنے اور ذاتی و سیاسی مفادات کیلئے امن وعوام کو خطرے میں ڈالنے سے گریز کرنا چاہئے اور جو ذاتی و سیاسی مفادات کیلئے امن وعوام کو خطرے میں ڈالے گا وہ اس بات کا ثبوت دیگا کہ وہ امن دشمن ‘ پاکستان دشمن ‘ عوام دشمن ‘ جمہوریت دشمن ہے اور نہیں چاہتا کہ اس ملک میں شفاف و پر امن انتخابات ہوں اور عوامی حمایت سے کوئی حقیقی جمہوری حکومت آئے !