-،-اے این پی کے اجتماع میں بم دھما کہ قومی سانحہ ہے۔ پی ایس پی-،-
ہارون بلور سمیت شہداء کے بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکرتے ہیں۔ الطاف شاہد
دھماکے میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچا یاجائے۔غلام نبی عامر
عوام سکیورٹی فورسزکے شانہ بشانہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ مرزا فیصل محمود

پاک سر زمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد،برطانیہ کے جنرل سیکر ٹری غلام نبی عامراور پی ایس پی برطانیہ کے میڈیا کو آرڈینیٹر مرزا فیصل محمود نے پشاور میں انتخابی مہم کے دوران اے این پی کے عوامی اجتماع پربم دھماکے پراپنے شدیدغم وغصہ کااظہاراور اس کی شدیدترین مذمت کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قراردیاہے۔انتخابات میں صبروتحمل ،رواداری اوربردباری کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑاجائے۔امن وامان برقراررکھنے کیلئے معاشرے کے مختلف طبقات سکیورٹی فورسز کابھرپورساتھ دیں۔رہنماؤں کاکہنا تھا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع نے انتخابی ماحول کوسوگوارکردیا۔پاکستان انتخابی سرگرمیوں کے دوران کشت وخون کامتحمل نہیں ہوسکتا،یقیناسکیورٹی فورسز شرپسندعناصر کی سرکو بی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزیدکہا کہ بیگناہ عوامی نمائندوں اورمعصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے درندے قابل رحم نہیں ہیں ۔ انہوں نے دھماکے میں اے این پی کے امیدوار ہارون بلور سمیت تمام شہید افراد کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی صحت وتندرستی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ پی ایس پی کے عہدیداران نے سکیورٹی فورسز پرزوردیا کہ بم دھماکے میں ملوث شرپسند عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو فوری طورپرگرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی سے خوفزدہ ہیں اسلئے انتخابی سرگرمیوں کوبلڈوزکرنے کے درپے ہیں۔ ان حالات میں اوورسیزپاکستانیوں سمیت ہمارے ہم وطن دفاعی اداروں اورپولیس فورس کے شانہ بشانہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے اپنا اپناکلیدی کرداراداکریں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے قائدین اورکارکنان سانحہ پشاور کے سوگوارخاندانوں کودکھ کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔