۔،۔ ریحام خان کی کتاب بالآخر منظر عام پر آ گئی۔،۔

شان پاکستان اسلام آباد۔ دھمکیوں کے باوجود پاکستانی سیاست میں بھونچال مچانے والی ریحام خان Reham Khanکی کتاب بالآخر منظر عام پر آ گئی جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے حوالہ سے کئی انکشافات کئے ہیں،گذشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچا دی،ریحام حان کی کتاب کا نام ان ہی کے نام پر یعنی *ریحام خان* ہے ان کا کہنا تھا کہ کتاب پوری دنیا میں آن لائن دستیاب ہے۔ریحام خان نے ایک اور ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ان کی کتاب آن لائن ویب سائٹ امیزون ڈاٹ کام پر بھی دستیاب ہے جہاں سے اسے خریدا جاسکتا ہے۔ ریحام خان کی کتاب کے 365صفحات اور 30چیپٹر(ابواب)ہیں جب کہ کتاب کی قیمت 9.99 ڈالرز ہے جو تقریباً 1200 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔ ریحام خان نے لکھا ہے کہ کتاب کو پبلش کرنے میں میرے بیٹے ساحرنے میرا بہت ساتھ دیا۔