۔،۔میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز لندن سے روانہ ۔،۔

کچھ لوگ من پسند نتائج کے لئے ملک کی تقدیر سے کھیل ہے ہیں ، اب خاموش رہے تو پاکستان کے عوام سے غداری ہو گی، ان کا کہنا تھا کہ ملک کے لئے جانیں دینے والے ہمارے ہیرو اور سر کا تاج ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جیل نظر آ رہی ہے لیکن پھر بھی پاکستان آ ہا ہوں ، ووٹ کو عزت دو کے فیصلہ کن مشن میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑوں گا،انہوں نے مزید کہا کہ ادارے مضبوط ہوں گے تو پاکستان مضبوط ہو گا، دوسری طرف پاکستان میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے اظہار یک جہتی مارچ کی قیادت کل اعلان کر دیا ،آج حسین نواز نے اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے چند گھنٹے پہلے کلثوم نواز نے ایک مہینہ کے بعد آنکھیں کھولی ہیں، نواز شریف اور مریم نواز کی پرواز 00:45 Uhrبجے لندن سے روانہ ہو گی۔پاکستان کے مختلف شہروں میں سڑکیں کنٹینرز لگا کر سیل کر دی گئیں۔نواز شریف نے ایئرپورٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کی بد ترین دھاندلی ہونے جا رہی ہے۔مریم نواز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لاہور نے جھکنے سے انکار کر دیا ،ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کرسی کی طاقت کے اوپر بھروسہ کرتے ہیں ، وہ ایک نہ ایک دن ختم ہو گیپھر آپ کو جواب دینا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم خود گرفتاری دینے کے لئے پاکستان آ رہے ہیں ہمیں ڈرانے دھمکانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرسی کے نشے میں چوروں کو عوام کے سامنے جواب دینا ہو گا وہ کل شام لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ کریں گی۔