۔،۔ تئیس سالہ افغانی جرمنی سے ڈیپورٹ ہونے کے بعد کابل ہوٹل میں مردہ پایا گیا۔،۔

شان پاکستان افغانستان کابل۔ افغانی سیاسی پناہ گزین جو جرمنی میں 8سال سے ہمبرگ میں رہائش پذیر تھا جس کی عمر 23 سال بتائی جاتی ہے چند دن پہلے جرمنی سے ڈیپورٹ کر دیا گیا، پولیس رپورٹ کے مطابق تئیس سالہ نوجوان کئی بار جیل جا چکا تھا ، وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق اسے کئی بار سزا دی گئی مگر وہ بار بار جرم کرتے ہوئے پکڑا گیا جس پر اسے جرمنی سے ڈیپورٹ کر دیا گیا تھا، کابل میں موجود سیاسی پناہ گزینوں کے لئے بین الاقوامی تنظیم International Organization for Migration | Afghanistanکے اہلکار کے مطابق IOMنے افغانی پناہ گزین جس کا تعلق شمال افغان صوبہ بلخ Balchسے تھا کو عارضی طور پر ہوٹل میں ٹھہرنے کا اہتمام کیا ،23 سالہ نوجوان نے ہوٹل کے کمرے میں خو کشی کر لی افغان حکام نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ مرنے والے نے خودکشی کی ہے۔ اکٹری رپورٹ کیے مطابق نوجوان نے منگل کے دن خوکشی کی تھی۔ وفاقی وزیر داخلہ ہورسٹ سی ہوفر ۔سی۔ایس۔یو۔ CSUHorst Seehofer کا کہنا تھا کہ میری 69ویں سالگرہ پر 69 افغانی باشندوں کو ڈیپورٹ Deportکیا گیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ منتقلی کا ماسٹر پلان بنایا گیا تھا اس پر ہم نے عمل بھی کرنا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔