۔،۔ مستونگ خود کش حملہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں،پاک جرمن پریس کلب فرینکفرٹ۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ نے مستونگ Mastungخوذ کش حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کو صبر و تحمل سے دہشت گردی کا جواب دینا ہے ان کا کہنا تھا کہ مظلوم کی مدد کرنا تمام انسانیت کا بنیادی فرض ہے ۔ میڈیا کے مطابق یلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خود کش حملہ کے تنجہ میں سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسائی کے چھوٹے بھائی نواب زادہ سراج خان رئیسانیnawab zada siraj khan raisani سمیت 128افراد شہید جبکہ 150افراد زخمی ہو گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ Mastung میں درینگڑ کے قریب بلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خود کش حملہ کیا گیا تھا ۔