-،-کلیہء طرب و نجات-طاہرہ رباب الیاس-،-

خالق کامل و اکمل کی تمام حسین صنائیاں دعوت فکر ہیں ہماری اصل اور حیات موجود کے تمام کارہائے رواں دواں کی وجہ و حقیقت سے بہرہ وری حاصل کرنےکے لیئے۔“راضی بہ رضا ” ایک کلیہء نجات ہے ہر زندگی کے لیئے جس سے انسان خوش قسمتی کی جنت میں ابھی سے جینے کا اہل ہو جاتا ہے۔ سدا آپکی خوش قسمتی آپکے ساتھ رہے۔ اس دنیا کو مالک نے ہمارئےلیئے بنایا اور حکم دیا کہ یہ دنیا میں نے تمھارے لیئے بنائی ہے کھاو پیو عیش کرو پھر فر مایا کہ اس زمین میں سیر کرو اور مجھے ہر زرئے سے پہچانو خوش جیو مگر خیال رہے مجھ سے غافل نہ ہو جانا۔جو ایک بچے نے اپنے باپ پوچھا، کہ بابا خوش قسمتی کیا ہے؟ باپ نے جواب دیا کے بیٹا جاو وہاں صحرا میں وہاں تمھیں طویل القامت وسیع و عریض جثے کے بابا ملیں گے ان سے پوچھنا تب وہ تمہیں بتائیں گے کہ خوش قسمتی کیا ہے۔۔بچہ صحرا کو ہو لیا، وہاں بابا کو دیکھا جو کسی سے محو گفتگو تھے ۔ بچے نے عباء کا دامن ہلایا اور پوچھا بابا خوش قسمتی کیا ہے؟ بابا نے کہا دیکھ میں بات کر ریا ہوں تم 2 گھنٹے کے لیئے وہاں جاو دیکھو ایک خوبصورت جزیرہ ہے پانی پھل پھلواری اور بہت کجھ۔ جونہی لڑکا روانہ ہوا بابا نے روک کر کہا یہ ایک چمچہ تیل ہے اسے ساتھ لے جاو اس کی حفاظت کرنا ۔ لڑکا 2 گھنٹے بعد واپس آیا بابا کا دامن ہلا کر بولا بابا بتاو کہ خوش قسمتی کیا ہے؟ بابا بولے تو آگیا، بتا وہاں سب کیسا تھا، تو لطف اندوز ہوا؟ لڑکے نے کہا، بابا وہ تھا تو بہت خوبصورت لیکن میں اس سے لطف اندوز نہ ہو سکا کیونکہ میں اس تیل کی حفاظت کرتا رہا۔ بابا نے کہا ارئے میں نے کہا تھا کہ اس جزیرے کی خوبصورتی اور نوادرات کا لطف بھی لینا اور تیل کی حفاظت بھی کرنا۔۔ لہذا اب پھر 1 گھنٹے کے لیئے وہاں جا دیکھ لطف اندوز ہو مگر یاد رکھنا، اس تیل کی حفاظت کرنا ہے ۔ جب 1 گھنٹے کے بعد وہ بچہ واپس آیا تب پھر پوچھا کہ بابا خوش قسمتی کیا ہے؟ بابا بولے تو آگیا، اچھا تو بتا لطف اندوز ہوا؟ کہا جی بابا بہت مزہ آیا۔ تب بابا نے پوچھا کہ وہ تیل؟ کندھے آچکا کے بچہ بولا وہ۔۔۔ وہ تو پتہ نہیں ۔۔۔ تب بابا نے بتایا کہ سنو یونہی اپنی فکر مسلط کر کے لطف زندگی سے خود کو محروم مت کرنا یہ دنیا تمھارئے لیئے بنائی ہے اس میں چلو پھر کھاو پئیو عیش کرو مگر اپنے رب میں یوں دھیان رہے جیسے چمچ میں تیل۔ جب ایسا کر لو گے تو راصی بہ رضا ہی رہو گے اور سدا خوش قسمتی سے بغلگیر رہو گے۔ مالک آپکو اسی کلیئے پہ چلنے کے توفیق عطا کرئے اور آپ ہمیشہ خوش قسمتی کے جہاں میں مست رہیں ۔
دعائے رباب آپکو ان قربتون سے آشنائی کیلیئے بہت منزلیں طے کروانے میں معاون رہے الہی امین