۔،۔ سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آ گیا۔،۔

شان پاکستان سعودی عرب ریاض۔ سعودی عرب حوطہ سدیرHawtah Sudyr سے چاندنظر آنے کی اطلاع پر سعودی سپریم کورٹ کے مطابق کل بروز اتوار مورخہ 12اگست کو یکم ذوالج ہو گی جس کے مطابق وقوف عرفہ پیر 20اگست کو جبکہ عید الاضحی بروز منگل بتاریخ 21اگست کو منائی جائے گی، اور ہمیشہ کی طرح جرمنی کے مسلمان بھی سعودی عرب کے ساتھ ہی عید الاضحی منائیں گے۔ اطلاع کے لئے آج جرمنی میں بھی سورج کے غروب ہونے کا وقت 20:51 Uhrتھا جبکہ چاند 21:07منٹ پر غروب ہوا ہے۔