-،-عجائبات سحر-طاہرہ رباب الیاس-،-

ابتدائےسحر کی دعا ئے مثبت کا آغاز استحکامء ارض کی توجیہ ہے جو مخلوق الہی کے ثبات کا باعث ہے۔ اسکو جاری رکھیں تا کہ آپکی اپنی مثبت خلقت اپکے اپنے ہی راستے کی آسودگی بنکر سامنے آ پائے۔جب انسان اپنی زات، روح اور نفس و بدن کو پاکیزہ کر لے تب اس پر یزدانی و کتاب مکنون کے رازہائے سربستہ مسلسل کهلتے چلے جاتے ہیں اور قوت کن فیکوں جو زات میں پوشیدہ ہے کھل کر انسان کو صاحب اختیار بنا دیتی ہے۔اجلی سحر کی سحرآشنائی کمال بشریت نہیں بلکہ کمال عبدیت هے-من طلب العلی سحر اللیالی سحر شناسی جیسی عظیم نعمت سے مشرف انسان ہی کمال کے اعلیٰ منازل تک پہنچ سکتا هےکسی بھی عبادت کو اوج کمال تک لے جانے کے لیئے طہارت نفس و زات، بالیدگیء فکر، طلب تحقیق وجہ لازم و حتمی ہوتی ہے اسکو اپنانے کا یارا حاصل کریں، کہ مالک سعی کرنےوالوں کو دولت توفیق سے نواز دیتا ہے۔ آپکو بھی یہ نوازش کبریائی نصیب رہے۔یاد رہے کہ سلام جیسی فکر انگیز عبادت کو سحرء جلاء بار سے مربوط کر کے یہ عندیہ دیا گیا ہے کہ جنکے سحر روشن ہیں ان کا مستقبل ان کا ضمیر ان کا تدبر، ان کا مزاج ان کی ہمت ان کا شعور ان کا وجدان ان کی شبہائے طویل سب کچھ روشن ہو جاتا ہے۔ مالک آپ کا نصیب ایسے ہی روشن قرار فرمائے۔رات کا تاریک هونا نظامء الوہی کا عمل برحق ہے اسی لیئے سحر شناس لوگوں کی شب ایک روشن و حسین تجربہء حیات جاوداں ہے۔ اللہ آپکو یہ وجدان نصیب فرمائےکمالء فضل ربی کا اطلاق بھی آغازء ظہور سحر کے وقت ہی ہوتا هے اسے وصول فرمائیں اور مالک آپکو اس کی توفیق سے نوازئے کہ فضل و کرم پروردگار کی عطائے کل کا انعام وقت سحر میں پوشیدہ هےکلیوں کا چٹکنا پھولوں کا مہکنا پرندوں کی چہچہاٹ کا جل ترنگ ء عبادت مریضوں کا بیماری سے ہوش میںآجانا یونیورسل۔کی انرجیوں کامتحرک ہو کر نظام کو پشت پناہی مہیا کرنا اور وقت استجابت سبھی سحر میں سمویا گیا هے شاید یہی وجہ ہے کہ خدا نے وقت سحر کو قسم کھانے کے لائق سمجھا سورہ والفجر آیت 1 والفجر قسم هے سحر کی-

ان موعدهم الصبح الیس الصبح بقریب سورہ هود آیت 81
سورہ والفجر آیت 1 والفجر قسم هے سحر کی، میں
فرمانء الہی هے جناب هود سے کہ همارے وعدہ کی وفا کا وقت سحر کا هے کیا سحر قریب نہیں؟ جو خدائے مطلق ہے وہ بھی اپنے لیے وقت سحر کا انتخاب فر ما ریا ہے۔
سحر شناس انسان ہی معراج انسانیت کو پانے کے اہل ہو سکتے ہیں آپکو اپنی سعیء کے صدقے توفیق الہی نصیب رہے۔سحر شناسائی انسان کامل کی شناخت یقینی ہے۔ خدائے بزرگ اپنی توفیقات اپ کا نصیب کامل قرار فرمائےالہی آمین۔