۔،۔ صحافیوں کے لئے خوشخبری،ساڑے5لاکھ روپے تک فری میڈیکل کارڈ۔،۔

شان پاکستان لاہور۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس Punjab Union Of Journalists – PUJ کے صدر نعیم حنیف کی قیادت میں صحافیوں کے وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کی اس موقع پر جرنلسٹس گروپ کے چیئرمین ارشد انصاری، سیکٹری ۔پی۔یو۔جے۔ فیصل درانی، سینیئر صحافی شفیق اعوان، خالد قیوم بھی موجود تھے ، پنجاب یونین آف جرنلسٹس Punjab Union Of Journalists – PUJ کی درخواست پر فواد چوہدری نے ملک بھر کے صحافیوں کے مفت علاج کے لئے ساڑے 5 لاکھ روپے تک کے فری میڈیکل کارڈ کے اجراء کا اعلان کیا ، صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے جلد ۔ پی۔ایف۔یو۔جے۔ *پاکستان فیڈرل یونین صحافی *Pakistan Federal Union of Journalists کے صدر افضل بٹ کے ساتھ مل کر مستقل بنیادوں پر لائحہ عمل اپنانے کا وعدہ کیا اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے حوالہ سے مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے افضل بٹ کی قیادت میں ۔ پی ایف یو جے اور پی یو جے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ملک بھر کے صحافیوں اور اورسیز صحافیوں کی حقیقی نمائندہ یونین کے شانہ بشانہ صحافی برادری کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے کزم کا اظہار کیا اس موقع پر صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے وزیر اطلاعات کاشکریہ ادا کیا۔