-،-پی ایس پی کی قیادت کو مادروطن کاوقارمقدم ہے : الطاف شاہد-،-
سیّدمصطفی کمال نے نوجوانوں کو جودرس پاکستانیت دیاوہ رائیگاں نہیں گیا

پاک سر زمین پارٹی برطانیہ ورکنگ باڈی کے سربراہ چوہدری محمد الطاف شاہدنے کہا ہے کہ پی ایس پی کی قیادت کو مادروطن کاوقارمقدم ہے۔ہمارے قائداورپارٹی چیئرمین سیّدمصطفی کمال منتخب ایوان میں نہ ہوتے ہوئے بھی مادرطن کی حفاظت کیلئے ڈھال بنے ہوئے ہیں۔سیّدمصطفی کمال کی طرف سے نوجوانوں کودیاگیادرس پاکستانیت رائیگاں نہیں گیا،ان کے سیاسی فلسفہ نے کراچی کی کایاپلٹ دی۔منافرت ،نفرت اورتعصبات کی آگ بجھانے کاکریڈٹ پی ایس پی کے بانی ومرکزی چیئرمین سیّدمصطفی کمال کوجاتا ہے۔ وہ مقامی ہوٹل میں ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن)کے قائدین اورمنتخب ارکان پارلیمنٹ ریاست کی قیمت پرسیاست نہ کریں ۔عوام کی فلاح اور حکومت کی اصلاح کے ارادے سے مثبت تنقید جائز ہے مگر ریاست کی سا لمیت اورمفادات کوداؤپرلگانا برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کومقروض اورمعیشت کومفلوج کرنیوالے قومی مجرم ہیں،انہیں کسی صورت معاف نہیں کیاجاسکتا۔ چورکاکوئی منصب اوروقار نہیں ہوتا،اگر کچھ اساتذہ چوری میں ملوث ہیں توانہیں عام چوروں سے زیادہ سخت سزادی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی ومعاشی استحکام کاخواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے طبقاتی نظام ختم کرناہوگا۔جس طرح بادشاہ کاجرم جرموں کابادشاہ ہوتا ہے اس طرح ایک استاد کی لغزش وہ دوسروں کی نسبت زیادہ سخت سزاکامستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کاتعلق خواہ کسی بھی طبقہ سے ہوان کے ساتھ یکساں سلوک کیاجائے۔جس نے قوم کوپیسہ ہڑپ کیا اس کے ساتھ پیشہ کی بنیادپرنرمی ہرگز نہ کی جائے۔