-،-بھارت میں ایک مسافر بردار طیارے نے ائیرپورٹ  سے پرواز کے دوران دیوار کو توڑ دیا-،-

شان پاکستان  بھارت- انڈین میڈیا کے مطابق  بھارتی مسافر طیارہ (12اکتوبر 2018)  کوپرواز کے دوران دیوار سے ٹکراگیا، بھارت میں ایک مسافر بردار طیارے نے ائیرپورٹ سے پرواز کے دوران دیوار کو توڑ دیا لیکن پھر بھی اڑنے میں کامیاب ہوا، حکام نے پائلٹ کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کی پرواز 136 مسافر لے کر ٹرچی ائیرپورٹ سے دبئی جارہی تھی، لیکن طیارہ وقت پر پرواز نہ بھر سکا اور رن وے کے آخر میں کھڑی، دیوار اور بجلی کے کھنبوں کو توڑتے ہوئے اڑان بھری۔بھارتی میڈیا کے مطابق بوئنگ 737 میں سوار تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہےلیکن طیارے کا کباڑہ ہوگیا اور کئی حصے ٹوٹ گئے۔ائیرلائنز حکام نے پائلٹ کے ساتھ معاون پائلٹ کو بھی معطل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں