۔،۔آسٹریلیا میلبورن میں چاقو سے لیس شخص نے راہگیر کو ہلاک کر دیا۔،۔

شان پاکستان آسٹریلیا میلبورن۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا Australien کے شہر میلبورن Melbourne میں چاقو بردار ملزم نے ایک شخص پر حملہ کر کے کاری ضرب لگا کر ہلاک کر دیا ،رقورٹ کے مطابق دو اور راہگیروں کو شدید زخمی کر دیا ، پولیس نے حملہ آور شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا شدید زخمی حالت میں ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا،اسی دوران قریبی کھڑی گاڑی زور دار دھماکے سے تباہ ہوگئی، پولیس نے دھماکے کے بعد علاقے کا محاصرہ کرلیا اور گاڑی میں آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔ خوش قسمتی سے گاڑی میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔پولیس نے گاڑی کے زوردار دھماکے میں تباہ ہوجانے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، گاڑی کے مالک کی تلاش جاری ہے تاہم حادثے سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے گاڑی میں لگی آگ کو بجھادیا جب کہ چاقو بردار شخص کے حملے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم میڈیا کو زخمیوں سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔