۔،۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی افواج نے نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا ۔،۔

شان پاکستان مقبوضہ کشمیر پلوامہ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے حال میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقہ ڈار غنی Darghani کا محاصرہ کر کے گھر گھر کی تلاشی لی گئی ، اسی دوران ایک کشمیری نوجوان کو گولیوں سے بھون دیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال، آوانتی پور اور پامپور میں انٹرنیٹ سروس بند کردی جب کہ ان علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی بند کردیا گیا تھا۔دوسری جانب 21 اکتوبر 2018 کو ضلع کلگام میں لارو میں ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والی خاتون شریفہ بانو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مقامی اسپتال میں دم توڑ گئیں۔دریں اثناء ضلع بھمبر میں بھارتی پولیس کے خصوصی فورس کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک آفیسر ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ بھارتی پولیس کے ترجمان نے حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔