امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو چکی ہے ،9ہلاک۔،۔

شان پاکستان امریکا کیلیفورنیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا Kaliforniaمیں لگنے والی آگ بے قابو ہو چکی ہے کسی طریقہ سے بھی ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا اور آگ طوفان کی طرح بڑھتی جا رہی ہے ،اطلاع کے مطابق کئی ہزار ایکڑ پر موجود درخت جل کر راکھ ہو چکے ہیں ،کئی گھر بھی آگ کی لپیٹ میں راکھ ہوچکے ہیں اس کے علاوہ ابھی تک 9افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے جبکہ 35 افراد تا حال لاپتہ ہیں۔آگ کے شعلوں نے شوبز ستاروں کے رہائشی علاقے اگورا ہلز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث کئی اداکاروں کے گھرمکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئے۔ آگ لگنے سے قبل اس علاقے کو خالی کرالیا گیا تھا مجموعی طور پر ڈھائی لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق فائر فائٹرز تیز ہواؤں کے تھپیڑوں کے باعث تیزی سے پھیلنے والی آگ پر قابو پانے میں ناکام ہیں۔ جمعرات کو وسطی لاس اینجلس سے شروع ہونے والی آگ بڑھتے بڑھتے آج 35 ہزار ایکڑ تک پھیل کر ہائی وے 101 کے ساحلی علاقے کے نزدیک پہنچ گئی ہے۔