۔،۔ مقبوضہ کشمیر میں آج پھر 2کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔،۔

شان پاکستان مقبوضہ کشمیر پلوامہ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آج پھر بھارتی افواج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوجی سرچ آپریشن کے دوران تکن Takunکے علاقہ کو محاصرہ میں لے کر 2نہتے بے گناہ نوجوانوں کو اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔کشمیریوں نے بے گناہ نوجوانوں کی شہادتوں پر پلوامہ میں ہڑتال کرتے ہوئے دکانیں اور بازار بند کردیے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاج روکنے کے لیے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔ گزشتہ روز بھی پلوامہ میں ہی بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک نوجوان شہید ہوگیا تھا۔