۔،۔ سعودی عرب میں طوفانی بارشوں سے زندگی کا نظام درہو برہم۔،۔

شان پاکستان سعودی عرب ریاض۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عربSaudi-Arabien کے دارالحکومت ریاضRiad اور جدہDschidda میں شدید طوفانی بارشوں سے نشیبی علاقے ڈوب گئے ہیں ، پانی کی تیز رفتاری گاڑیوں کو بہا لے جا رہی ہے ان علاقوں میں آمد و رفت پورے طریقہ سے معطل ہو چکی ہے۔ریاض شہر کی مختلف شاہراہوں اور انڈرپاسز میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا۔ ریسکیو اداروں نے پانی میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔دوسری جانب اردن کے قدیم ترین شہر “پیٹرا”میں آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 9 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ بحیرہ مردار کے سیلاب زدہ علاقے سے 4 ہزار سیاحوں اور مقامی افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔سعودی عرب اور اردن میں بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہنے کی توقع کی جارہی ہے اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو بھی خبردار کردیا ہے۔