۔،۔ کیلیفورنیا کے جنگل کی آگ نے 48 جانیں نگل لیں۔،۔

شان پاکستان امریکا کیلیفورنیا۔ امریکا کی فوج دنیا کی طاقت ور فوج کہلواتی ہے ،امریکا اپنے آپ کو دنیا کا طاقتور ملک کہلواتا ہے ،سُپر پاور ملک آگے کے آگے بے بس ہو چکا ہے ۔کیلیفورنیا کے جنگل کی آگ ابھی تک بے لگام بستیوں کی بستیاں نیست و نا بود کرتی چلی جا رہی ہے ابھی تک 48 افراد کی ہلاکت کی خبریں آ چکی ہیں جنگل کے قریب بسی آبادیوں کے نام و نشاں مٹ چکے ہیں آبادیوں کی جگہ راکھ کے ڈھیر نظر آ رہے ہیں۔سُپر پاور ملک امریکا کی ساری کوششیں ناکام ہوگئیں، ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں 3 مقامات پر لگی آگ قابو میں نہیں آرہی، قریبی آبادیوں میں ہزاروں مکانات راکھ ہوچکے، شعلے بڑھتے بڑھتے ایک لاکھ 30 ہزار ایکڑ رقبے تک پھیل چکے ہیں۔آگ سے متاثرہ علاقوں سے مزید 4 لاشیں ملی ہیں، جھلس کر درجنوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں، ہزاروں فائر فائٹرز کوشش کر رہے ہیں لیکن ابھی تک ناکام ہیں، کہا جارہا ہے کہ آگ پر قابو پانے میں وقت لگے گا۔