۔،۔ سوئیٹزر لینڈ کے شہر باصل میں عظیم الشان جلسہ عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد۔،۔

شان پاکستان سوئیٹزرلینڈ باصل۔ سوئیٹزر لینڈSwitzerland کے شہر باصل Baselمیں عظیم الشان جلسہ عید میلاد النبی ﷺکی تقریب منعقد کی گئی جس میں عاشقان رسولﷺ کی کثیر تعداد نے حصّہ لیا ، اس روحانی تقریب کا آغاز صاجزادہ سید علی گیلانی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ،تلاوت قرآن پاک کے بعد ۔اروب ذوالفقار، لیلی خان، لائبہ خان، صبا خان، زائنہ مفتی، سید زین جیلانی، محمد نصیر، خالد پنی، اصباح حیدر، مفتی اجمل، امبر جیلانی نے نعتوں کے گلدستے پیش کر کہ خوب داد حاصل کی محفل میں شریک شرکاء کے ایمان کو تازہ کیا۔ ذوالقرنین حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالی نے آقا کو نور سے بنایا اور پھر اپنے محبوب کو ہمیں عطاء کیا، سعید قادری نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا حضور اکرمﷺ اخلاق کے بہترین نمونہ تھے ،ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے آقا کے مختلف پہلو اپنے رہن سہن میں شامل کر کے اپنی اور دوسرں کی زندگی کو سنوار سکتے ہیں، یورپ کے مشہور نعت خواں الحاج سید جعفر علی شاہ نے اپنے مخصوص انداز میں نعتوں کے خوبصورت گلدستے پیش کر کے شرکاء محفل کی آنکھوں کو اشکبار کر دیا ، وہ کہتے ہیں ناں کہ
*یہ نعت پاک رسول خُدا کی محفل ہے۔مجھے یقیں ہے خُدا بھی یہیں کہیں ہو گا*ایسی محفل میں آنسو روکنے سے بھی نہیں رکتے۔
صاجزادہ سید علی جیلانی نے اپنے خوبصورت خطاب میں فرمایا اللہ تعالی جب آپ کو فضل اور رحمت عطاء فرمائے تو خوب خوشیاں مناوُ اور سب سے بڑی ۔فضل، رحمت اور نعمت دنیا والوں کے لئے حضرت محمد ﷺ ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ربیع الاول کا مہینہ آئے تو محفل میلاد کی محفلیں سجائیں، خوشیاں منائیں نبی اکرم پر ڈھیروں درود و سلام کا نذرانہ پیش کریں، محفل کے اختتام پر درود و سلام پیش کیا گیا اور سید علی جیلانی نے اجتماعی دعا فرمائی۔ انتظامیہ محفل میلاد، خالد گوجر، محمد اختر، محمد خان، خان سجاد، ذوالفقار احمد، راجہ فیاض، قیصر بشیر، تیمور خان، محمد طیب خان، جہانزیب گوجر، جہانگیر گوجر، اورولید ذوالفقارنے محفل میں شریک تمام سرکاء کا شکریہ ادا کیا۔