۔،۔ اپوزیشن کے پاس ایجنڈا نہیں صرف پروپیگنڈا ہے: آسیہ امیر۔،۔
عمران خان نے سوروزمیں اپنی نیک نیت سے ریاست کی سمت درست کردی

پاکستان تحریک انصاف کی ممتازرہنماء آسیہ امیر نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایجنڈا نہیں صرف پروپیگنڈا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سوروزمیں اپنی نیک نیت سے ریاست کی سمت درست کردی،عنقریب پاکستان ٹیک آف کرے گااوردنیا اس کی تیزرفتارترقی پررشک کرے گی۔وفاقی اورپنجاب حکومت کی حالیہ تین ماہ کی کارکردگی اطمینان بخش ہے،مایوس اپوزیشن شورنہ مچائے تواورکیاکرے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زندگی میں سرنڈر کرنے کاتصور تک نہیں ہے،وہ شروع سے کامیابی کے جھنڈے گاڑتے آئے ہیں۔وزیراعظم کی حیثیت سے عمران خان قوم کی توقعات سے زیادہ ڈیلیورکرینگے ۔جوعدالت میں اپنے اقتدار کی چاردہائیوں اور اثاثوں کاحساب دینے میں ناکام رہے وہ ہماری قیادت سے سودن کاجواب مانگ رہے ہیں۔ ۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسیہ امیر نے مزید کہا کہ جولوگ کپتان کویوٹرن کاطعنہ دے رہے تھے وہ اپنے پارلیمنٹ میں خطاب اوربیان کردہ اعدادوشمار سے منحرف ہوگئے ،نوازشریف کاحالیہ بیان” یوٹرن” نہیں بلکہ ”اباؤٹ ٹرن” ہے۔جوشخص بدعنوانی کے مقدمات میں گرفتاراورریمانڈ پرہواسے چیئرمین پی اے سی بنانے کی ضدتودرکنارتجویز بھی ناقابل فہم ہے،کیونکہ ایک چوردوسرے چورکااحتساب نہیں کرسکتا۔اپوزیشن کاگٹھ جوڑ نیب کوانڈر پریشر کرنے کیلئے ہے مگر نیب چوروں پراپنی گرفت ڈھیلی نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے منتخب حکومت پردھونس جمانے کیلئے الیکشن میں دھاندلی کاشورمچایا،تاہم حکومت نے تحقیقات کیلئے ان کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے دانائی اوردوراندیشی کامظاہرہ کیا۔یوٹرن کے سلسلہ میں وزیراعظم عمران خان کے استدال کو باشعور پاکستانیوں نے خوب سراہا ہے لیکن اپوزیشن کاخبث باطن ایک بارپھرآشکارہوگیا ۔