-،-قومی سیاست تشدداورتعصب کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔ سرفرازنیازی-،-

پاکستان تحریک انصاف کے ممتازرہنماء سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان بیرونی دورے پرجاتے ہیں تواپوزیشن کو”دورہ” پڑجاتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن پرکاری ضرب لگاتے ہوئے دوست ملکوں کااعتمادبحال کردیا،اب وہ پاکستان میں بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کے ہاتھوں میں ایٹمی پاکستان کی باگ ڈوراوران کی بھاگ دوڑپاکستانیوں کی ویلفیئر کیلئے ہے۔اگر25جولائی 2018ء کوووٹ کی پرچی سے ملک میں آئینی تبدیلی نہ آتی توزرداری اورپٹواری پاکستان کی معیشت کادیوالیہ کردیتے ۔ پاکستانیوں کے منتخب ومحبوب وزیراعظم عمران خان ریاست،معیشت اورجمہوریت جبکہ متحدہ اپوزیشن والے اپنی چمڑی ا وردمڑی بچانے کیلئے سیاست کررہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ پاکستان کی قومی سیاست تشدداورتعصب کی متحمل نہیں ہوسکتی،بحرانوں سے نجات کیلئے شعبدہ بازی یالفاظی کام نہیں آئے گی بلکہ تدبیراورتدبرکی ضرورت ہے۔افسوس متحدہ اپوزیشن دونوں کواپناآئینی کرداراداکرنے میں قطعاً کوئی دلچسپی نہیں۔ ماضی کے حکمران ڈنگ ٹپاؤپالیسیاں بناتے رہے ، دنیا کی کوئی ریاست اورمعیشت اس طرح نہیں چل سکتی۔ اپوزیشن رہنماء شوق سے حکومت پرتنقید کریں مگرکپتان کے ٹائیگرزانہیں تنقید کی آڑمیں منتخب قیادت کی توہین کرنے کی اجازت ہرگزنہیں دینگے ۔ انہوں نے کہاکہ بابائے قوم ؒ کی وفات کے بعدجوبھی حکمران آیااس نے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ قومی اداروں پرشب خون مارا جبکہ ہمارے ہردلعزیزکپتان نے قومی اداروں کی تعمیرنوکابیڑااٹھایا ہے۔ماضی میں وفاق سمیت پنجاب حکومت نے کرپشن مافیاکولگام ڈالی اورنہ عام آدمی کوریلیف دیابلکہ شریف برادران اپنے بیوی بچوں اور سہولت کاروں سمیت قومی وسائل میں نقب لگاتے رہے ،اب کلثوم نواز مرحومہ کے نام بھی بیرون ملک بہت بڑی پراپرٹی نکلی ہے۔انہوں کہا کہ اگر سابقہ حکمران نیک نیتی کے ساتھ کام کرتے تو قومی معیشت کوایک مضبوط بنیادفراہم کی جاسکتی تھی ۔اب بھی وقت ہے اپوزیشن پوائنٹ سکورنگ کرنے کی بجائے قومی اداروں کواپ گریڈکرنے کیلئے منتخب حکومت کاساتھ دے ۔انہو ں نے کہا کہ حکومت معاشی سرگرمیوں میں مزید تیزی اوربہتری کیلئے قومی اداروں کوجدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کرے گی۔