۔،۔ منہاج القرآن سوئیٹزر لینڈ کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ عید میلاد النبیﷺ۔،۔

شان پاکستان سوئیٹزرلینڈ کے زیر اہتمام زیورخ Zurichمیں ایک عظیم الشان جلسہ عید میلاد النبی ﷺ منعقد ہوا، نقابت کے فرائض سعید احمد قاری نے انجام دیئے نعتوں کے گلدستے ۔ سید زین جیلانی، محمد نصیر، افباح حیدر، سید علی جیلانی اور ملک پرویز نے بارگاہ رسالت میں پیش کئے۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر طاہر القادری کے شاگرد مولانا صفدر مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادب رسول اور محبت رسول دین کی اولین شرط ہے، اللہ تعالی نے فرمایا کے آقا کے سامنے اونچی آواز میں بات نہ کرو اور انسان کا ایمان جب تک مکمل نہیں ہوتا جب تک آقا کی محبت اپنی اولاد، بیوی بچوں سے بڑھ کر نہ ہو اس کے علاوہ انہوں نے حضور ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلو بیان کئے جن کو ہم اپنی زندگی میں ڈھال کر بہتر زندگی گزار سکتے ہیں، آخر میں درود و سلام کا نذرانہ سید علی جیلانی نے پیش کیا اجتماعی دعا مولانا صفدر مجید نے کی، جلسہ کے اختتام قر انتظامیہ ، سعید احمد قادری، ارشد سیٹھی، زاہد فاروق، آفتاب احمد، راجہ محمد ارشد، محمد فیاض، چوہدری محمد صفدر نے تمام مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔