زیر سرپرستی منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست اعلیٰ الحاج خواجہ محمد نسیم اور زیر صدارت منہاج القرآن آسٹریا کے صدر چوہدری محمد آصف 18 نومبر بروز اتوار بعد از نماز ظہر انعقادکیا گیا جس کے مہمان خصوصی کے طور پرعلامہ صادق قریشی آف یوکے اور آسٹرین پارلیمنٹ میں مسلم کمیونٹی کا نمائندہ انجینیر عمر الراوی نے شرکت کی۔کانفرنس میں پاکستانی کمیونٹی خواتین و بچوں اور مرد حضرات عاشقان رسول ۖ نے بھر پور شرکت کی۔ نظامت کے فرائض سابق صدر منہاج القرآن آسٹریا عمران علی مغل اور الحاج خواجہ محمد نسیم نے بڑی خوبصورتی سے ادا کیے ۔جشن عیدمیلادالنبی ۖکانفرنس کا آغاز حاجی اسلم ندیم آف لنز کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔نعت رسول مقبول ۖپڑھنے کی سعادت حاصل کرنے والوں میں حاجی اکبر، عبدالغفور احمد،شمس الدین ،خلدعباس،حاجی محمد یونس،حاجی آفاق اکبر،ملک ،غلام مصطفی نعیمی، ملک عبیر اعوان اور یورپ کے معروف نعت خواں شہر یارخان شامل ہیں ۔ مسلم کمیونٹی کا نمائندہ انجینیر عمر الراوی نے بھی میلادالنبی ۖ پر جرمن زبان میں روشنی ڈالی۔اس سے قبل لحاج خواجہ محمد نسیم نے میلادکانفرنس میںپاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے نمائندگان اور مہمانوں کا شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔منہاج سنٹر ویاناڈائریکٹر علامہ مدثر اعوان نے اپنے مدلل خطاب میں کہا کہ اللہ پاک فرماتے ہیں کہ آپ میرئے محبوب کو دیکھیںگے تو آپ مجھے دیکھیں گے میرئے محبوب کا حسن میرا حسن ہے حضور پاک دنیا میں آئے تو دنیا میں اُجالا ہی اُجالا ہوگیا۔ مہمان خصوصی علامہ صادق قریشی آف یوکے نے زکر نعمت کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلادالنبی ۖکی خوشیاں منانے کا الگ الگ طریقہ ہے مگر حضوراکرم ۖ کی ولادت پر جو خوش ہوا اُس کو سارئے جہاں کی خوشیاں نصیب ہوتی ہیں ۔انہوں نے مذید کہا کہ خوشیاں اس طرح منایا کرو جس کی شریعت اجازت دیتی ہے اور اس طرح خوشی منایا کرو کہ جیسے سب عیدوں کی عید ہو علامہ صادق قریشی نے میلادالنبی ۖپر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی۔ کانفرنس کی تقریب کے موقع پر ایک جرمن خاتون نے علامہ صادق قریشی کے ہاتھوں اسلام قبول کیا اور جرمن خاتون کا اسلامی نام عائشہ رکھا ۔تقریب کے احتتام پر منہاج مسجد کمیٹی کے صدر چوہدری اعجاز احمد نے بھی تمام حاضرین شرکاء کا میلاد شریف کی سالانہ تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔شہر یار خان نے حاضرین کے ساتھ مل کر درودواسلام پیش کیا اور علامہ صادق قریشی نے اجتمائی دعائیہ کلمات میں اُمت مسلمہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اور حاضرین شرکاء کے لیے خصوصی دعا کرائی۔آخر میں مہمانوں کو میلادڈنر پیش کیا گیا۔