۔،۔ چینی صدر کا ملک کی فوج کو جنگ کے لئے تیار رہنے کا حکم۔،۔

شان پاکستان بیجنگBeijing ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ Xi Jinping نے چینی فوج کے اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ چینی افواج کو کسی بھی قسم کی ونگامی صورت حال کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیئے دوسرے لفظوں میں کسی وقت بھی جنگ چھڑ سکتی ہے۔چینی صدر نے جنوبی چین کے ساحلی علاقے کے تنازع اور امریکا کے ساتھ کشیدہ صورت حال کا زکر کرتے ہوئے اپنی افواج کو ہدایت کی کہ خطے میں بڑھتے ہوئے خطرات اور چیلینجز کا سامنا کرنے کے لیے عصر نو کے جدید تقاضوں کو پورا کرنے والی جنگی ٹیکنالوجی تیار کرے۔شی جن پنگXi Jinping نے مزید کہا کہ رواں صدی دنیا میں کئی نمایاں تبدیلیاں لارہی ہے اور اس تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال میں چین کو اپنی جغرافیائی اہمیت کے باعث مختلف خطرات کا بھی سامنا ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ بحیرہ جنوبی چین کا ساحلی علاقے تائیوان اور چین کے درمیان کشیدگی کا باعث ہے جب کہ امریکا کے ساتھ جاری معاشی جنگ کا اونٹ بھی کسی کروٹ بیٹھتے نظر نہیں آتا۔