۔،۔ امریکا کی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی نثراد خاتون سول جج تعینات۔،۔

شان پاکستان امریکا ٹیکساس۔امریکا کی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی نثراد رابعہ کولیر Rabeea Collierنے بطور جج سول ڈسٹرک کورٹCivil District Courts ٹیکساسTexas کا حلف اٹھا لیا،۔،۔پاکستانی نژاد رابعہ کا تعلق ڈیموکریٹ پارٹی سے ہے اور وہ گزشتہ 12 سال سے وکالت کے پیشے سے منسلک ہیں۔ رابعہ نے ایک عشرے سے زیادہ مدت تک نچلی سطح پر خاص طور پر خواتین کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں اور قومی منظر پرنمودارہوئیں۔انتخابات میں رابعہ کولیرRabeea Collier نے اپنے مدِ مقابل ری پبلیکن پارٹی کے امیدوارمائیکل لینڈرم کو 5 لاکھ 30 ہزار 516 کے مقابلے میں 6 لاکھ 45 ہزار 784 ووٹوں سے شکست دی تھی۔رابعہ ٹیکساس سٹیٹ بار میں خواتین کی پیشہ ور کمیٹی کے لیے خدمات سرانجام دینے کے علاوہ ہیرس کاونٹی ڈیموکریٹ لائرز ایسوسی ایشن کی بورڈ ممبر اور ایسوسی ایشن آف ویمن اٹارنی کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔کنگ ووڈ ہائی اسکول ہیوسٹن سے گریجویشن کے بعدرابعہ نے یونیورسٹی آف ٹیکساس سے بیچلرز آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔

رابعہ کے خاوند رابرٹ کولیر اٹارنی جنرل تعینات ہیں۔

ضرور دیکھئے


Vereinigte Staaten von Amerika
Texas Civil District Courts
Rabeea Collier
Demokratische Partei

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے