۔،۔ طوفانی ہواوں نے کارگو شپ کے اوپر باندھے270 کنٹینرز کو سمندر برد کر دیا۔،۔

شان پاکستان جرمنی ہمبرگ۔ شمالی سمندر میں کارگو Cargo Shipجہاز کو خطرناک حادثہ پیش ،حادثہ میں جہاز MSC Zoeکے اوپر بندھے 270 کنٹینرContainersز سمندر برد ہو گئے ، رپورٹ کے مطابق اکثر کنٹینرز شمالی سمندر میں تیرتے نظر آئے، کنٹینرز میں پڑا سامان ساحل سمندر پر بکھرا پڑا نظر آ رہا ہے ہالینڈ کے باشندوں کو جب علم ہوا کہ جہاز سے 270 کنٹنرز طوفانی ہواوں کی وجہ سے سمندر کی نظر ہو چکے ہیں تو لوگ سامان لوٹنے کے لئے گھروں سے نکل آئے ،وطوفانی ہوائیں استنی خطرناک تھیں کہ بعض کنٹینرز سمندر میں گرنے سے پھٹ گئے ان میں لدا سامان جس میں، ٹی۔وی۔ – TVفریج۔ Refregiater فرنیچر Furniture، بجلی کے بلب یعنی ہر طرح کا سامان ساحل سمندر کے کنارے پڑا تھا جس کو جو چاہیئے تھا اُٹھا کر لے جا رہا تھا، رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والے کنٹینرز سمندر کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں جن کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے