۔،۔ شام کو ایک بار پھر کیمیکل ہتھیار استعمال کرنے پر دھمکی۔جان بولٹن۔،۔

شان پاکستان امریکا واشنگٹن۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی مشیر برائے قومی سلامتیNational Security جان بولٹن John Boltonاسرلئیل اور ترکی کے چار روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ شام سے امریکی فوج کے انخلاء پر فریقین سے وذاکرات کریں گے۔تل ابیب کے سفر پر صحافیوں سے طیارے میں گفتگو کرتے ہوئے جان بولٹن نے پرانے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ شام میں کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال پر سخت امریکی ردعمل میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔مشیر امریکی سلامتی جان بولٹن نے مزید کہا کہ امریکی فوج شام میں رہتی ہے یا واپس چلی جاتی ہے، دونوں صورتوں میں اگر شام نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے تو امریکا شام پر تیسری بار بھی فضائی حملے سے گریز نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ شامی حکومت کی جانب سے کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکا نے اپریل 2017 اور اپریل 2018 میں اتحادی افواج کی تنصیبات پر فضائی بمباری کی تھی۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے