۔،۔ تانترک کے پجاری نے 50 سالہ ماں کو قتل کر کے 3 دن تک خون پیتا رہا۔،۔

شان پاکستان بھارت چھتیس گڑھ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئیٹرز کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ Chhattisgarh میں27 سالہ دلیپ یادیو Delip youdyu نامی نوجوان نے اپنی ماں کو قتل کرنے کے بعد اپنی ہی ماں کا بہنے والا خون تین دن تک پیتا رہا ،پڑوس میں رہنے والی خاتون نے جب یہ خوفناک منظر دیکھا تو پولیس کو خبر کر دی۔پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو دلیپ فرار ہوچکا تھا اور اس کی ماں کی لاش کے ٹکڑے زمین پر پڑے تھے۔ پولیس نے ابتدائی شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور ملزم دلیپ کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس ٹیم کو کمرے کے ایک حصے میں جلے ہوئے کوئلوں میں سے 50 سالہ مقتولہ کے جسم کے کچھ جلے ہوئے حصے بھی ملے ہیں جنہیں فرانزک لیب بھیجا گیا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزم دلیپ یادیDelip youdyuو تانترکTantric Durga Pujan کا پجاری تھا اور پُراسرار شکتی Geheimnisvoller Shaitiکے حصول کے لیے اہل خانہ کی قربانی پر یقین رکھتا تھا جب کہ وہ اپنی والدہ کو والد اور بھائی کی موت کے ساتھ اپنی بیوی سے علیحدگی کا ذمہ دار بھی سمجھتا تھا۔

Tantric Durga Pujan

Bangali Tantrik