-،-عالمی ضمیر کوروہنگیامسلمانوں کے حقوق کاپہرہ دیناہوگا- محمدناصراقبال خان-،-
وہ بوجھ نہیں ہیں :سعیدکھوکھر،رضاایڈووکیٹ، جمیل گوندل ، سلمان پرویز ،وسیم قریشی

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،مرکزی چیف آرگنائزرمیاں محمدسعیدکھوکھر ، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ،میاں زاہدلطیف ،تنویرخان، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف ،سلمان پرویز،مرکزی نائب صدور ناصرچوہان،ممتازاعوان،محمدشاہدمحمود ،صدرنیویارک محمدجمیل گوندل،صدربلوچستان کامران خان بازئی ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی،صدرٹیکسلا سردارمنیراختر اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے قتل عام سے اسلام ختم نہیں کیا جاسکتا۔اسلام دنیا میں امن وآشتی کاضامن ہے ،اسلام پر کاری ضرب سے امن کمزورہوگا۔فلسطینی ،کشمیری اورروہنگیامسلمانوں کاخون ناحق مقتدرقوتوں سے انصاف مانگ رہا ہے۔عالمی ضمیر کوروہنگیامسلمانوں کے انسانی حقوق کاپہرہ دیناہوگا،بدقسمتی سے انہیں بوجھ سمجھ لیا گیا ہے۔بھارت اوربنگلہ دیش میں بھی روہنگیامسلمان محفوظ نہیں،وہ بدنصیب جائیں توکہاں جائیں جہاں انہیں اماں ملے ۔بھارت روہنگیامسلمانوں کوزبردستی واپس برما کیوں بھیجناچاہتا ہے۔برمامیں ان کی زندگی کوشدیدخطرات درپیش ہیں،اقوام متحدہ فوری طورپرمداخلت کرے۔ کیا بھارت پراقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق کااطلاق نہیں ہوتا۔وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان ،میاں محمدسعید کھوکھر اورمحمدرضاایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ بربریت کے معاملے میں اسرائیل،انڈیا اوربرماایک پیج پر ہیں،تینوں ملکوں کی طرف سے معصوم مسلمانوں کونسل کشی کاسامنا ہے۔بھارت اوربرماحکومت نے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیردیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری شہیدوں کے جنازوں پران کی ماؤں کاجوش وجذبہ قابل قدراورقابل رشک ہے۔جس قوم کے یہ جذبات ہوں اسے بندوق اوربارود کے بل پرشکست نہیں دی جاسکتی ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی میں شدت بھارت کی بدترین بربریت کاشاخسانہ ہے۔ ایک طرف بھارت کاظلم تو دوسری طرف کشمیریوں کاشوق شہادت بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شہیدوں کے جنازوں میں شریک کشمیریوں کے صادق جذبوں نے ان کی آزادی کے حق میں فیصلہ سنادیا ۔نریندرمودی اوراس کے حواری کذاب ہیں،جنت نظیروادی کشمیرکے بارے میں بھارت کاہردعویٰ باطل ہے ۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے