۔،۔ افغان طالبان اور امریکا میں طے شدہ مذاکرات معطل کر دیئے گئے۔،۔

شان پاکستان قطر دوحہ۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغانستان میں قیام امن کے واسطہ امریکا اور طالبان میں دو روزہ مذاکرات بدھ کو شروع ہونے تھے ،طالبان نے مذاکراتی عمل معطل کر دیا ہے، اطالبان کے بیان کے مطابق مذاکرات میں تعطل کی وجہ گفتگو کے ایجنڈا میں اتفاق نہیں ہو سکا،اس موقع پر طالبان نے مناکرات میں افغان حکومت کی شمولیت کو بھی مسترد کر دیا ، طالبان کامزید کہنا ہے کہ افغان حکومت کٹھ پتلی حکومت ہے جس کے ساتھ ہم مذاکرات نہیں کرنا چاہتے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ہمارا حریف تھا اور ہے جو گذشتہ 17 برس سے افغان طالبان سے جنگ میں مصروف ہے۔ رپورٹ کے مطابق زلمے خلیل زاد Zalmay Khalilzad افغان طالبان سے مذاکرات کے لئے دوحہ پہنچ چکے ہیں۔