۔،۔ 36 افغان باشندوں کو جرمنی سے کابل منتقل کر دیا گیا۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ جرمن سرکاری ترجمان کے مطابق گذشتہ 2 سالوں کے درمیان20 اجتماعی نقل مکانی کے ساتھ مجموعی طور پر جرمنی سے افغانستان ابھی تک تقریباََ 500 افراد کو جلا وطن کیا جا چکا ہے، افغانستان کے دارالخلافہ کابل کے ہوائی اڈہ پر مقامی وقت کے مطابق منگل کے دن صبح 07:00 Uhrبجے جرمن ہوائی جہاز 36 جلاوطن افغانی باشندوں کے ساتھ پہنچا۔دسمبر 2016 سے جنوری تک 20ویں اجتماعی نقل مکانی تھی2019۔ رپورٹ کے مطابق جولائی 2018میں 69 سالہ افغانی نے کابل ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی احتجاجی طور پر خود کشی کر لی تھی۔ 2018 میں 22 بڑے حملوں میں550 سے زائد افراد ہلاک کئے جا چکے ہیں۔