۔،۔ برمنگھم میں منعقدہ علماء و مشائخ کنونشن میں جرمنی کی نمائندگی علامہ عبداللطیف چشتی الازہری کریں گے۔،۔

    شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مسقبل میں مسلمانوں کو درپیش مسائل کا ادراک کرتے ہوئے پیر طریقت حضرت صاحبزادہ پیر محمد نور العارفین صدیقی سجادہ نشین دربار عالیہ نیریاں شریف نے برمنگھم میں 12جنوری بروز ہفتہ 17بجے برطانیہ اور یورپ کا سب سے بڑا اور فقید المثال کنونشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔جس میں برطانیہ اور پورے یورپ سے علمائے کرام اور مشائخ عظام شرکت کریں گے اور آنے والے وقت میں مسلمانوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنی اپنی قیمتی آراء بیان کریں گے ۔
حضرت پیر محمد نور العارفین صدیقی صاحب کی خصوصی دعوت پر علامہ عبداللطیف چشتی الازہری جرمنی کے علمائے کرام کی نمائندگی کرتے ہوئے اس کنونشن میں شرکت کریں گے ۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے