۔،۔علامہ خادم حسین رضوی اور پیر محمد افضل قادری کی رہائی کا مطالبہ ۔،۔

لاہور؍ کراچی ؍ اسلام آباد: (پریس ریلیز) علامہ خادم حسین رضوی اور پیر محمد افضل قادری کی رہائی کا مطالبہ ٹویٹر پر پاکستان کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ حامیوں نے مختصر وقت میں لاکھوں ٹویٹس کر کے دنیا کو حیران کردیا۔ ٹویٹر پر اتنی بڑی تعداد میں حمایت مختلف حلقوں میں موضوع بحث۔ ٹویٹس میں نہ صرف علامہ خادم حسین رضوی اور پیر محمد افضل قادری ودیگر علما وکارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا بلکہ حامیوں نے مختلف انداز سے اپنے جذبات کا ذکر کیا اور علامہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی بیماری کے حوالہ سے شدید خطرات کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ ٹویٹر پر لبیک کی حالیہ ٹویٹس عالمی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔