۔،۔ادارہ منہاج القرآن  اٹلی کے ارشد جاوید وڑیچ کی فوتگی پر تعزیت۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ ادارہ منہاج القرآن فرینکفرٹ کے ڈائیریکٹر سید فرحت حسین شاہ اور تمام عہدہ داران ارشد جاوید وڑیچ صدر منہاج القرآن یورپ کی فوتگی پر تمام اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ادارہ منہاج القرآن فرینکفرٹ کے تمام عہدہ داران اور خصوصی طور پر سید فرحت حسین شاہ اور   چوہدری اظہر فاروق بدست دعا ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور ان کے تمام اہلخانہ کو اس غم کی گھڑی میں صبر جمیل عطاء فرمائے،حضرت علیؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک انصاری مرد کے سر کے پاس ملک الموت حضرت   عزرائیل کو دیکھا تو آپ ﷺنے اس سے فرمایا میرے صحابی سے نرمی کرنا کیونکہ وہ مومن ہے ملک الموت نے عرض کیا آپ کو خوشخبری ہو یا محمدﷺ میں تو ہر مومن کے لئے نرم ہوں قسم بخدایا محمدﷺ جب میں بنی آدم کی روح نکالتا ہوں اور اہل خانہ روتے ہیں تو میں کہتا ہوں کہ یہ چیخ و پکار کیوں؟ قسم بخدا ہم نے اس پر نہ ظلم کیا اور نہ اسے لے جانے میں عجلت کی ہے اور نہ ہی اس کی روح قبض کر کے ہم نے گناہ کیا ہے لہذا تم اس حکم الہی پر راضی ہو جاوُ تو اجر پاوُ گے اگر تم نے اسے خطاء سمجھا اور جزح و فزح کی تو گنہگار ہو جاوُ گے تمہاری مرضی کا خیال رکھنا ہم پر لازم نہیں بلکہ تمہارے ذمہ ہمارا قرض باقی ہے ہم دوبارہ آئیں گے لہذا ڈرو ڈرو تم، خشکی اور تری میں جہاں بھی لوگ بستے ہیں چوبیس گھنٹے ان کے چہروں کو دیکھتا ہوں ،میں ان کے ہر چھوٹے بڑے سے واقف ہوں بلکہ اس سے زیادہ ان کو جانتا ہوں قسم بخدا اگر میں چاہوں کہ ایک مچھر کی روح قبض کر لوں تو حکم الہی کے بغیر میں اس کی طاقت نہیں رکھتا-مرحومہ کی وفات یہ بھی حکم الہی تھا جس پر ہمیں صبر کرنا چاہیئے ،محترم ندیم بٹ انتقال کرنے والوں کے لئے ہم اللہ کے حضور ہاتھ اُٹھا کر جنت الفردوس کے لئے دعا مانگتے ہیں، جیسے جیسے دوست و احباب مرنے والوں کے لواحقین دعا کے لئے ہاتھ اٹھاتے ہیں ایسے ہی مرنے والوں کو اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔سید فرحت حسین شاہ کا فرمانا تھا کہ ارشد جاوید وڑیچ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہر سال وہ پاکستان جا کر اجتماعی شادیاں کرواتے تھے وہ بھی صدقے اور خیرات کی رقم سے نہیں ان کو کسی کی مدد کرنے میں خوشی محسوس ہوتی تھی اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے-

Haji Arshad Javed Warrach -Muhammad Tahir-ul-Qadri

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے