۔،۔ لاکھوں علماء کے دلوں میں علم و حکمت کی شمعیں روشن کرنے والی شخصیت انتقال کرگئی۔نذر حسین۔،۔

نذر حسین شان پاکستان بھیرہ شریف۔ علمی دنیا کی تاریخ کاروشن باب، علمی، فکری اور روحانی شخصیت ، لاکھوں علماء کے دلوں میں علم و حکمت کے چراغ روشن کرنے والی ہر دل عزیز ہستی شیخ القرآن والحدیث اُستاد العلماء حضرت علامہ محمد خان نوری آج اس دار فانی کو چھوڑ کرعالم بالا کو کوچ کر گئے، موت ایک پُل ہے جو دوست کو دوست سے ملا دیتی ہے،کیونکہ روح کا اصل وطن یہ دنیا نہیں بلکہ عالم بالا ہے۔جہاں تمام روحیں اللہ تعالی کی قدرت سے اکٹھی رہتی ہیں ایسے ہی علامہ محمد خان نوری جو علامہ عبد الطیف چشتی الازہری کے اُستاد بھی تھے کی روح بھی یہاں مسافری کی حالت میں آئی تھی اور آج اپنے مالک حقیقی سے ملنے اور محبوب کے جلوے سے مستفید ہونے قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔ ہماری دُعا ہے کہ علامہ محمد خان نوری کو اللہ تعالی کی رضاء اور جنت کی خوشخبری عطاء ہو، ملائکہ اللہ تعالی کی طرف سے ان کے لئے نعمتوں کی بشارت لے کر اتریں جو ان کو عطاء کی جائیں( انا للہ و انا الیہ راجعون)۔

حضرت علامہ محمد خان نوری شیخ الحدیث والتفسیر داراعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف ۔ علامہ عبد الطیف چشتی

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے